آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تازہ ترین پوائنٹس ٹیبل کے مطابق، پاکستان نے ایک پوزیشن کی بہتری حاصل کی ہے۔

آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت اب بھی سرفہرست ہے، جبکہ آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پانچویں پوزیشن پر ہے، اور بنگلادیش و سری لنکا کی ٹیمیں چھٹے نمبر پر مشترکہ طور پر براجمان ہیں۔

یہ پوائنٹس ٹیبل سری لنکا اور بنگلادیش کے مابین حالیہ ٹیسٹ میچ کے اختتام پر اپ ڈیٹ کی گئی ہے، جس میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 328 رنز کے بڑے فرق سے مات دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں