اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اپنے دیرینہ دوست اور اداکار سدھارتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے 26 مارچ کو تلنگانہ کے رنگناتھ سوامی مندر میں اپنے اہلخانہ اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی۔

یہ دونوں اداکاروں کی دوسری شادی ہے۔ پہلی شادی میں ادیتی راؤ حیدری نے اداکار ستیہ دیپ مشرا کے ساتھ کی تھی، لیکن بعد میں دونوں کی درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
اداکار سدھارتھ کی پہلی شادی 2003 میں میگھنا نارائن سے ہوئی تھی، لیکن ان کی شادی بھی زیادہ دیر نہیں چل سکی اور 2007 میں دونوں کر درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اب سدھارتھ اور ادیتی راؤ حیدری نے خاموشی سے شادی کرلی ہے، لیکن دونوں نے اپنی شادی کا اعلان نہیں کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں