اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری مرتبہ پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے نویں سیزن کا فائنل مقابلہ سجا، جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے مات دے کر تیسری بار چیمپئن کا تاج سر پر سجایا۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 160 رنز کا ہدف دیا، جسے اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری گیند پر حاصل کر لیا۔

اسلام آباد کی جانب سے مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا، لیکن منرو جلدی ہی خوشدل شاہ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ آغا سلمان بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اعظم خان نے مارٹن گپٹل کے ساتھ مل کر ٹیم کو سنبھالا دیا، لیکن گپٹل کے 50 رنز بنا کر رن آؤٹ ہونے کے بعد، اعظم خان بھی جلدی آؤٹ ہو گئے۔

آخر میں عماد وسیم اور نسیم شاہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف کو حاصل کیا، جس میں نسیم شاہ نے 17 اور عماد وسیم نے 19 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان نے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ محمد رضوان اور خوشدل شاہ نے بھی بالترتیب 26 اور 11 رنز کا اضافہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے پانچ اور شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں