کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ایک ہفتے میں زر مبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا، جس سے ذخائر کی مجموعی قیمت 8 ارب 3 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق، ایک ہفتے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 3.30 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے ذخائر کی مجموعی قیمت 5 ارب 40 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
ملکی مجموعی ذخائر میں بھی ایک ہفتے میں 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے ذخائر کی مجموعی قیمت 13 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہو گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی دن رہا، انڈیکس 67 ہزار کی سطح عبور کر گیا، مارکیٹ 594 پوائنٹس کے اضافے سے 67 ہزار 142 پوائنٹس پر بند ہوئی، دن بھر مجموعی طور پر 350 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔
211 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 110 کے شیئرز میں کمی رہی۔ اسٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 95 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 67,246 جب کہ کم ترین سطح 66,690 پوائنٹس رہی۔