امریکا نے ایک بار پھر پاکستان کو ایران سے گیس پائپ لائن منصوبے کے کسی بھی معاہدے سے دور رہنے کی تجویز دی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان کو ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے سے باز رہنے کی تجویز دی گئی ہے۔ امریکا کا موقف یہ ہے کہ پاکستان، ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حق میں نہیں ہے اور اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ایران کے ساتھ کاروبار سے ہماری پابندیوں میں آنے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔
ترجمان نے پاکستان میں چینی انجینئرز کو دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان میں جانی نقصان پر دکھ ہوا ہے، دہشت گردوں کے حملوں سے پاکستانی عوام کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے حملے سے متاثر ہونے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ترجمان نے چین کے شہریوں کو بھی دہشت گردی کے حملوں کا شکار ہونے کی صورت میں کسی بھی ملک کو دہشت گردی کی کارروائیوں کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔
۔
جب ان سے پاکستان میں ججز کے خط کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ججز کا خط دیکھ چکے ہیں، لیکن ابھی اس پر مشاورت کا موقع نہیں ملا۔