ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے اعلان کیا ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ بین الاقوامی تجارتی میلے ‘لی شو’ میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری مہلت کل (بدھ) ہے۔
اس تین روزہ تجارتی میلے کا آغاز 4 جون سے ہوگا اور یہ 6 جون تک جاری رہے گا، جہاں چمڑے کی مصنوعات اور اس شعبے سے وابستہ تاجر اپنی اشیاء کو عالمی مارکیٹ میں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری معاہدے بھی طے کر سکیں گے۔
مزید معلومات اور تفصیلات کے لیے ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔