جو جونس نے سوفی ٹرنر کے ساتھ طلاق کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کردی

مشہور گلوکار جو جونس نے اداکارہ سوفی ٹرنر کے ساتھ اپنے طلاق کی درخواست واپس لے لی ہے۔

یہ خبر عالمی میڈیا کے ذریعے سامنے آئی ہے کہ جو جونس نے سوفی ٹرنر کے خلاف دائر کی گئی طلاق کی درخواست کو رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق، جو جونس اور سوفی ٹرنر، جن کی شادی 2019 میں ہوئی تھی، نے بچوں کی تحویل کے معاملے پر ایک عارضی معاہدہ طے کیا تھا۔ اس معاہدے کے بعد، جو جونس نے 11 اکتوبر کو طلاق کی درخواست کو خارج کرنے کی درخواست دائر کی۔

دونوں کے درمیان مختلف معاملات پر مفاہمت ہوئی ہے اور وہ دونوں مسائل کے حل کے لیے پرامن راستے تلاش کر رہے ہیں۔

بچوں کی تحویل کے معاملے پر طے پانے والے معاہدے کے تحت، جو جونس اور سوفی ٹرنر نے اتفاق کیا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو تین ہفتوں کے لیے باری باری اپنے پاس رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں