رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویتِ ہلال کمیٹی 11 مارچ کو اجلاس منعقد کرے گی

پشاور: رمضان المبارک 1445 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس 11 مارچ کو منعقد کیا جائے گا۔

یہ اجلاس 29 شعبان المعظم کو پیر کے دن، نماز عصر کے بعد پشاور میں ہوگا جس کی صدارت مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اس اجلاس میں ماہ رمضان کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا

فلکیات کے ماہرین کے مطابق، چاند 10 مارچ کو ہی پیدا ہو جائے گا لیکن اس دن اس کا دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ 11 مارچ کو چاند صاف اور واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔

مقامی زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیاں بھی اپنے اپنے علاقوں میں مقررہ وقت پر اجلاس منعقد کریں گی۔

ماہرین کی پیش گوئی ہے کہ 11 مارچ کی رات کو پہلی تراویح ہوگی اور 95 فیصد امکانات ہیں کہ پہلا روزہ 12 مارچ کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں