شوبز میں جانے کیلیے والدین نے کیا شرط رکھی؟ حریم فاروق نے بتادیا

معروف اداکارہ حریم فاروق نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں اپنے شوبز کیریئر کے آغاز اور والدین کی جانب سے ملنے والی شرائط کے بارے میں بات کی۔

حریم نے شیئر کیا کہ ان کے والدین نے ہمیشہ ان کی خواہشات کی حمایت کی اور انہیں اپنے شوق کی پیروی کرنے کی ترغیب دی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے والدین کو اپنے اداکاری کے شوق کے بارے میں بتایا، تو ان کے والد نے انہیں ایک شرط رکھی کہ وہ پہلے اپنی تعلیم مکمل کریں۔

حریم نے بتایا کہ انہوں نے جرنلزم اور سوشولوجی میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد ان کے والدین نے انہیں شوبز میں کیریئر بنانے سے نہیں روکا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی میں ان کے والدین کی دعاؤں اور بے لوث سپورٹ کا بڑا ہاتھ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں