عالمی عدالت نے اسرائیل کو بڑا حکم دے دیا

بین الاقوامی عدالت انصاف نے اسرائیل کو یہ ہدایت جاری کی ہے کہ وہ غزہ کے لیے ضروری امداد کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالے۔ یہ فیصلہ جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر کردہ نسل کشی کے مقدمے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

عدالت نے اتفاق رائے سے غزہ کے لوگوں کو بنیادی ضروریات جیسے کہ خوراک، پانی، بجلی، ایندھن، مکان، کپڑے، صحت و صفائی کی سہولیات، طبی سازوسامان اور طبی دیکھ بھال کی بلا تعطل فراہمی کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ غزہ کے علاقے میں فلسطینیوں کی آمدورفت کے لیے زمینی گزرگاہوں کی تعداد اور گنجائش میں اضافہ کیا جائے اور انہیں ضرورت کے مطابق کھلا رکھا جائے۔

اسرائیل کو اقوام متحدہ کے ساتھ بغیر کسی تاخیر کے مکمل تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالت نے 15 کے مقابلے میں 1 ووٹ سے یہ فیصلہ بھی منظور کیا کہ اسرائیلی فوج کویہ یقینی بنانا چاہیے کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی کسی بھی کارروائی سے باز رہے۔

اسرائیل کو ایک ماہ کے اندر عدالت کے حکم کی تعمیل کے لیے کیے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں