غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت کی درخواستیں خارج

اینٹی کرپشن کورٹ نے غیر قانونی تقرریوں کے الزام میں پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔

جج ارشد حسین بھٹہ نے دونوں فریقوں کی دلیل سننے کے بعد اپنا فیصلہ سنایا۔

پرویز الہی کی جانب سے رانا سعید ران اور محمد خان بھٹی کی جانب سے خاقان معظم ملک نے عدالت میں اپنے موکلوں کا دفاع کیا۔

پراسیکیوشن نے دعویٰ کیا کہ دونوں ملزمان نے پنجاب اسمبلی میں ناکام امیدواروں کو نوکریاں دیں۔

ملزمان کے وکلاء نے کہا کہ ان کے موکلوں کا تقرری کے عمل میں کوئی کردار نہیں تھا۔

عدالت نے دلائل کی بنیاد پر ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں