کراچی کے موسمی حالات میں تبدیلی کی خبر ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، آج سے شہر میں گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے، لیکن آئندہ دنوں میں درجہ حرارت پھر بڑھ سکتا ہے۔
ملک بھر میں موسم کی صورتحال میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے اور دن کے وقت گرمی کا احساس بڑھ رہا ہے۔
کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کی توقع ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق، ملک کے زیادہ تر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی ہے، تاہم شام اور رات کو آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔
گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
گزشتہ دن چھور اور مٹھی میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ، حیدرآباد، لسبیلہ، شہید بینظیر آباد، اور ٹنڈو جام میں انتالیس ڈگری، جبکہ میرپورخاص، سکرنڈ، سبی، اور ٹھٹھہ میں اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔