کون بنے گا صدرِ پاکستان؟ صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ کے عمل جاری

اسلام آباد: ملک کے 14 ویں صدر کے انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

صدرِ مملکت کے انتخابات کیلئے قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح 10 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

ایک جانب پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صدرِ مملکت، آصف علی زرداری اور دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے نامزد محمود خان اچکزئی ہیں

مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ق)، استحکام پاکستان پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی پارٹی آصف زرداری کی حمایت میں ہیں جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور سنی اتحاد کونسل محمود خان اچکزئی کو سپورٹ کر رہی ہے۔

جمعیت علمائے اسلام اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

ووٹرز کو ووٹ کا امتیاز صحیح کرنے کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے جاری کردہ شناختی کارڈ لانا ضروری ہے، اور بیلٹ پیپر پر ووٹ کرنے سے پہلے خصوصی پینسل سے امیدوار کے نام کے سامنے کراس لگانا ہوگا۔

سینیٹ، قومی اسمبلی، اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی کُل تعداد 1185 ہے، جن میں سے سینیٹ ارکان کی تعداد 100، قومی اسمبلی کے ارکان کی تعداد 336 اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے کُل ارکان کی تعداد 749 ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں