پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20سیریز کے شیڈول کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے حال ہی میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے مقابلوں کا شیڈول جاری کیا ہے۔

یہ سیریز، جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں، 4 نومبر سے شروع ہوگی۔ یہ میچز چھ مختلف جگہوں پر منعقد کیے جائیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 نومبر کو گابا میں، دوسرا میچ 16 نومبر کو سڈنی میں، اور تیسرا میچ 18 نومبر کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ تمام ٹی ٹوئنٹی میچز رات کے وقت منعقد ہوں گے۔

ون ڈے میچز کا آغاز بھی 4 نومبر سے ہوگا، جس میں پہلا میچ میلبرن میں، دوسرا میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ میں، اور تیسرا میچ 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں