گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک دلچسپ پیشکش کی ہے: کچے کے ڈاکوؤں کو آئی ٹی کورس کرانے کی۔ انہوں نے حیدرآباد پریس کلب میں ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی اور عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ حیدرآباد میں آئی ٹی یونیورسٹی قائم کرنے جا رہے ہیں۔
پہلے فیز میں ٹیسٹ کے بعد، 50 ہزار بچوں کو مصنوعی ذہانت (اے آئی)، آٹومیشن سمیت دیگر کورسز مفت میں کروائے جائیں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے سامنے آئی ٹی کے ڈاکو لارہا ہوں، جبکہ آئی ٹی والا ڈاکو کچے کے ڈاکو کو کھا جائےگا۔
انہوں نے کچے کے ڈاکوؤں کو پیشکش بھی دی کہ اسلحہ چھوڑیں اور گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورس کرنے آجائیں، ڈاکو خود بھی آئیں اور اپنے بچوں کو بھی لائیں، مستقبل روشن بنائیں، روشن مستقبل کے لیے بچوں کو آئی ٹی کا ماہر بنائیں۔