یکم اپریل سے تاجروں سے انکم ٹیکس وصولی کا نیا طریقہ کار نافذ ہوگا

اسلام آباد: یکم اپریل سے تاجروں سے انکم ٹیکس وصول کرنے کا نیا طریقہ کار نافذ ہوگا۔ اس نئے نظام میں ہول سیلرز، ہول سیکرز، فرنچائز، فرنیچر، جیولرز، اور کیڑے مار ادویات کے اسٹورز کی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق، ایف بی آر نے ریٹیلرز کو پانچ کیٹیگریوں میں تقسیم کیا ہے، جو یکم اپریل سے ٹیکس نیٹ میں لائی جائیں گی۔

تاجروں سے انکم ٹیکس وصول کرنے کا نیا طریقہ کار یہ ہے کہ تاجروں کو پانچ بنیادی کیٹیگریوں میں رجسٹر کیا جائے گا۔ ان کی لازمی رجسٹریشن کے لئے مسودہ اسکیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

پانچ بڑی کیٹیگریوں میں ہول سیلرز، ڈیلرز، ریٹیلرز، فرنیچر، اور ڈیکوریشن شورومز شامل ہیں۔ کاسمیٹکس اسٹورز، گروسری، میڈیکل، اور ہارڈویئر اسٹورز بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کیے جائیں گے۔

ہول سیلرز، ہول سیکرز، فرنچائز، فرنیچر، جیولرز، اور کیڑے مار ادویات کے اسٹورز کی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔ اسکیم کا ابتدائی طور پر چھ بڑے شہروں میں اطلاق ہوگا، جو کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، اور پشاور شامل ہیں۔

اسپیشل پروسیجرز فار سمال ٹریڈرز اینڈ شاپ کیپرز کے نام سے اس اسکیم پر آراء طلب کی گئی ہے۔

ملک بھر میں ڈیلرز، ریٹیلرز، مینوفیکچررز، اور امپورٹر کم ریٹیلرز کیلئے رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں