پاکستان میں عید الفطر کب ہوگی؟ بڑی پیسن گوئی

اس سال پاکستان میں رمضان کے مقدس مہینے کی تکمیل کے بعد، 30 روزوں کی توقع کی جا رہی ہے۔ فلکیاتی پیشن گوئیوں کے مطابق، شوال کا چاند 10 اپریل کو بروز بدھ کے دن نظر آنے کی امید ہے، جس کا مطلب ہے کہ عید الفطر کا تہوار 11 اپریل، جمعرات کو منایا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات میں بھی اسی طرح کی پیش گوئی کی گئی ہے، جہاں ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق، عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کی توقع ہے۔

8 اپریل کو مکمل سورج گرہن کے ساتھ شوال کے چاند کی پیدائش کا اتفاق ہو رہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اگر چاند آدھی رات سے پہلے نظر آ جائے تو اسلامی دنیا کے بیشتر حصوں میں یہ اگلے دن غروب آفتاب کے بعد دیکھا جا سکے گا۔ اس طرح کی معلومات سے نہ صرف مسلمانوں کو اپنی عبادات کی منصوبہ بندی میں مدد ملتی ہے بلکہ یہ فلکیاتی واقعات کی پیش گوئی کی صحت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں