اسلام آباد: آج آئی ایم ایف کے مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا فائنل راؤنڈ ہونے والا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ایسٹ ڈیکلریشن کے معاملے، صوبوں کے ساتھ مذاکرات، پینشن اور ویجز کے معاملات، کلائمیٹ فنانسنگ، اور آئندہ بجٹ پر مذاکرات شیڈول میں شامل ہیں۔
وفد کے ساتھ فسکل آپریشن، ڈیٹ، کموڈیٹی سکیم، صحت اور تعلیم پر اخراجات، ریونیو اقدامات، فاریکس مارکیٹ، بجٹ تبدیلیاں، ادارہ جاتی ریفارمز، اور اینٹی منی لانڈرنگ پر بھی بحث ہوگی۔
اگر مذاکرات آج مکمل نہ ہوئیں تو منگل کو مختصر مذاکرات ہوں گے۔ مذاکرات کے دوران مختلف معاشی معاملات پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔