اسلام آباد:(سی پی پی اے ن)نے بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست نیپرا کو پیش کر دی ہے، جس کے نتیجے میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کا اضافہ متوقع ہے۔
یہ اضافہ فروری کے مہینے کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا جا رہا ہے، اور اگر یہ درخواست مکمل طور پر منظور کی جاتی ہے تو صارفین پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
سی پی پی اے کے مطابق، فروری کے مہینے میں 6.87 ارب یونٹ بجلی فروخت کی گئی، جس میں سے 24.77 فیصد بجلی پانی کے ذریعے، 13.94 فیصد مقامی کوئلے سے، 1.89 فیصد درآمدی کوئلے سے، 11.04 فیصد مقامی گیس سے، 20.33 فیصد درآمدی ایل این جی سے، اور 23.29 فیصد جوہری ایندھن سے پیدا کی گئی۔
نیپرا سی پی پی اے کی اس درخواست پر 28 مارچ کو سماعت کرے گا۔