پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ڈائریکٹرز نے ایک خصوصی میٹنگ میں پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کے لیے حکومتی منصوبہ بندی کی حمایت کی ہے۔
معلومات کے مطابق، پی آئی اے کے ڈائریکٹرز کی یہ میٹنگ اسلام آباد میں منعقد ہوئی جو تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہی۔
بتایا گیا ہے کہ پرائیویٹائزیشن کے عمل کے لیے فنانشل کنسلٹنٹ ارنسٹ اینڈ ینگ کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق، ڈائریکٹرز نے پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کے لیے حکومتی منصوبہ بندی کی توثیق کر دی ہے۔