پی سی بی نے پی ایس ایل میں ادائیگیوں کی شکایات کے الزام کو مسترد کر دیا

کرکٹ کھلاڑیوں کی بین الاقوامی یونین، فیکا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ اور بھارتی پریمیئر لیگ سمیت کئی لیگوں میں مالی معاملات کے حوالے سے شکایات سامنے آئی ہیں۔

فیکا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے دو سالوں میں مختلف لیگوں میں مالی ادائیگیوں میں نظم و ضبط کی کمی دیکھی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پی ایس ایل اور آئی پی ایل سمیت کئی لیگوں میں مالی ادائیگیوں کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں۔

فیکا کی رپورٹ کے جواب میں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشن سے بات چیت کر کے الزامات کو رد کر دیا ہے۔

پی سی بی کے بین الاقوامی ڈائریکٹر، عثمان واہلہ نے کہا کہ فیکا کی رپورٹ میں پی ایس ایل کے بارے میں غلط بیانی کی گئی ہے، اور انہوں نے فیکا کو تحریری طور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں میں، پی ایس ایل کے تمام نو ایڈیشنز میں ادائیگیوں میں کسی قسم کی تاخیر کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں