خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں امتحان میں کامیاب ہونے والے بچے نے خوشی میں ہوائی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے زد میں آکر اس کی والدہ جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق، تیسری جماعت کے طالبعلم نے پاس ہونے کی خوشی میں اسکول سے گھر پہنچ کر پسٹل سے ہوائی فائرنگ کی. اس واقعے میں بچے کی والدہ جاں بحق ہوگئیں، جبکہ بچے کے والد نے مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔